ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : گھر میں لگی بھیانک آگ - شوہر کی موت - بیوی کی حالت سنگین - بچوں کو بچا لیا گیا 

اڈپی : گھر میں لگی بھیانک آگ - شوہر کی موت - بیوی کی حالت سنگین - بچوں کو بچا لیا گیا 

Mon, 15 Jul 2024 13:17:37    S.O. News Service

اڈپی ، 15 / جولائی  (ایس او نیوز) امبلپاڈی مین روڈ پر واقع ایک گھر میں آج رات بھیانک آگ لگنے کے نتیجہ میں گھر کے مالک کی موت واقع ہوگئی اور اس کی بیوی کو سنگین زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ اس کے بچوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ۔
    
گھر میں لگی آگ میں جل کر فوت ہونے والے شخص کا نام رمانند شیٹی  (52 سال) بتایا جاتا ہے جو کہ شیٹی بار اینڈ ریسٹورنٹ کا مالک تھا جبکہ سنگین حالت میں زخمی اس کی بیوی کا نام اشوینی ہے ۔ 
    
آتشزدگی کی خبر ملنے پر فائر سروس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گھر کے اندر موجود بچوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا ۔  
    
سمجھا جاتا ہے کہ گھر میں موجود ایئر کنڈیشنر میں دھماکے کے بعد آگ لگی تھی جس کی وجہ سے گھر اکا اندرونی طرح جل کر خاک ہوگیا اور گھر کا مالک بھی موت کا شکار ہو گیا ۔ 
    
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: